اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طالبان وفد کی دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات

6 1

دوحہ( کوہسار نیوز)افغان طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے دوحہ (قطر) میں امریکی حکام سے ملاقات کی ہے۔

دوحہ سے افغان ذرائع کے مطابق ملاقات میں انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق اور جنرل ڈائریکٹر انٹیلی جنس شریک ہوئے۔

افغان وفد نے سی آئی اے سمیت نیشنل سیکورٹی کونسل اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں طالبان نے امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی۔

طالبان حکام کے مطابق ٹی ٹی پی پاکستانی جماعت ہے، افغان طالبان دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گی۔

طالبان حکام نے مزید کہا کہ اسلامی امارات نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی امن مذاکرات کی حمایت اور ثالث کا کردار ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کا قیام دونوں فریقین کا مسئلہ ہے۔ اسلامی امارات افغان سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481