اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترکیہ پارلیمنٹ کا میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور

PARLIMENT

ترکی( کوہسار نیوز)ترکیہ کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق نیا قانون منظورکرلیا ہے۔قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو غلط معلومات پھیلانے پر 3 برس تک قید ہوسکتی ہے۔
قانون کی دفعہ 29 آزادی اظہار کے تعلق سے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ خوف پیدا کرنے اور امن عامہ کو خراب کرنے کے مقصد سے ترکیہ کی سکیورٹی کے بارے میں آن لائن غلط معلومات پھیلائیں گے انہیں ایک سے تین برس تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر اردوان کی حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹے الزامات کو روکنے کیلئے قوانین کی ضرورت ہے۔اب بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔
دوسری جانب حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ،یورپی ممالک اور میڈیا کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں نے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481