اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی 20 ورلڈکپ، بابر اعظم اور کین ویلیمسن آسٹریلیا روانہ

babar azam1

کراچی( کوہسار نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن ایک ہی فلائٹ میں آسٹریلیا روانہ ہوگئے جبکہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کے لیے کل (ہفتے کو) اڑان بھرے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سولہ ٹیمیں شریک ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے تمام ٹیموں کے کپتانوں کی ہفتے کے روز پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتان ایک ساتھ کرائسٹ چرچ سے میلبورن کے لیے روانہ ہوئے ہیں جبکہ بابر اعظم اور کین ویلیمسن نے ائرپورٹ جاتے ہوئے ایک ساتھ کار میں سفر بھی کیا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ارکان ہفتے کو برسبین پہنچیں گے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان لندن سے آسٹریلیا میں ہفتے اور اتوار کی درمیانیشب ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 17 اکتوبر کو وارم آپ میچ کھیلنا ہیں جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 19 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف طے ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481