اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص

15 14

لاہور(اُمت نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔

نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل، بولر کو ڈینگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ نسیم شاہ کو آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کی پلینگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم طبیعت ناسازی کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے، سیریز کے بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481