اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی تنقید مسترد ،چین کا پاکستان کی ہرممکن مدد کا عزم

14 17

چین نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کوچین سےقرضوں میں ریلیف لینے کے مشورے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے بعد سے ہی چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی حقیقی دوست اوربھائی کی طرح مدد کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اب تک 40 کروڑ چینی یوآن کی انسانی امداد پاکستان بھیج چکا ہے، چین کی سول سوسائٹی بھی پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہے اورسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان سودمند معاشی اور مالیاتی تعاون رہا ہے، پاکستانی عوام بھی پاک چین سودمند تعاون کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
ترجمان نے امریکا کو مشورہ دیا کہ پاک چین تعاون پربلاوجہ تنقید کے بجائے امریکا پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کی تھی اور امریکی وزیر خارجہ نے بریفنگ میں کہا تھاکہ ساتھیوں پرزوردیا ہےکہ قرض ریلیف کے اہم مسائل پر چین سے بھی بات کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481