اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش: کشتی الٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت 23 ہلاک، درجنوں لاپتہ

20 8

بنگلادیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کشتی میں 70 کے قریب ہندو یاتری سوار تھے، جو مذہبی تہوار پر بودیشوری مندر جارہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق دریا سے 23 ہندو یاتریوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
کشتی الٹنے کا واقعہ شمالی پنچ گڑھ میں بودا قصبے کے نزدیک پیش آیا، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر ظہیر السلام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتنے یاتری لاپتہ ہے، اس سے متعلق صحیح تعداد بتانا فی الحال مشکل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ کشتی میں 70 کے قریب ہندؤ یاتری سوار تھے، باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
بنگلادیش میں کشتی الٹنے کے کئی واقعات ہر سال رپورٹ ہوتے ہیں، رواں برس مئی میں ایسے ہی ایک حادثے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481