اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابر اعظم عالمی رینکنگ میں مزید نیچے چلے گئے

11 14

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے البتہ بابر اعظم کی رینکنگ ایک درجے کم ہو گئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دوسرے، بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کی دوسری اور انگلینڈ کے عادل رشید کی تیسری پوزیشن ہے۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481