اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہین آفریدی بولنگ کا آغاز کب سے کر سکیں گے؟

14 8

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی پریکٹس کو سپر وائز کرنے کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمر رشید انگلینڈ میں ری ہیب کے لیے موجود فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپر وائز کریں گے۔
عمر رشید کا گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے لیے ویزا اپلائی کیا گیا، اب امکان ہے کہ آئندہ ہفتے ان کا ویزا مل جائے گا جس کے بعد وہ فوراً انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ شاہین آفریدی جنہوں نے اب رننگ شروع کر دی ہے وہ آئندہ ہفتے بولنگ کا بھی آغاز کر دیں گے اور عمر رشید ہی انگلینڈ میں شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے۔
بولنگ کوچ کا شاہین آفریدی کے ہمراہ انگلینڈ سے آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، عمر رشید کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481