اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز انتہائی اہم ہے: ڈیوڈ ملان

12 8

 

کراچی: انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان میں دوبارہ آکر کافی اچھا لگ رہا ہے، جوز بٹلر کا مکمل فٹ نہ ہونا مایوس کن ہے، پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔
لیفٹ ہینڈ بیٹر ملان نے کہا کہ جو پلیئرز یہاں پی ایس ایل کیلئے آچکے وہ دیگر کو اپنے تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، جب پی ایس ایل ٹو کیلئے لاہور آیا تھا تو اندازہ نہیں تھا کہ ہمارا آنا کتنا اہم تھا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز کافی اہم ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481