اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محمد عامر اور شعیب ملک کی ٹویٹس پر رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا

4 11

کراچی: ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد شعیب ملک اور قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کی ٹویٹ پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
فین فورم میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹویٹس کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے کیونکہ موجودہ وقت میں ان کی ضرورت نہیں، ابھی ورلڈ کپ کا سیزن ہے لہٰذا ہمیں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ چیمپیئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لیے ہمیں بڑے پیمانے پر دیکھنا ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ کا ریکارڈ کیا ہے، ان کے کامیابی کی شرح کیا ہے اور یہ کس ماڈل سے کھیلتے ہیں، ان سب کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیم کھڑی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی ٹویٹ میں ٹیم میں دوستیاں نبھانے کا الزام عائد کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ’’ہم کب دوستی، پسند اور ناپسند کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ ہمیشہ ایماندار لوگوں کی مدد کرتا ہے‘‘۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن‘‘۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481