اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہین انجری سے نجات کیلئے اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا ہے، شاہد آفریدی کا انکشاف

9 8

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہےکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری سے نجات کے لیے اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا ہے۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین اپنے پیسوں پر انگلینڈ میں رکا ہوا ہے، ڈاکٹر سے رابطہ بھی میں نے یہاں سے کروا کردیا، اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کچھ نہیں کر رہا۔
خیال رہےکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں زخم کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرسکے اور اب شاہین انگلینڈ کے خلاف سیریز کا بھی حصہ نہیں ہوں گے البتہ انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وہ ایشیا کپ سے پہلے قومی اسکواڈ کے ساتھ دبئی میں ہی موجود تھے، اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا تھا کہ دبئی میں جدید سہولیات کی وجہ سے شاہین آفریدی کو اسکواڈ کے ساتھ رکھا جا رہا ہے، شاہین آفریدی کو جس انجری کا سامنا ہے اس کے لیے دبئی میں موجود سہولیات سے استفادہ کیا جائےگا۔
بعد ازاں 29 اگست کو پی سی بی نے کہا تھا کہ شاہین آفریدی آج لندن کے لیے روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ انجری سے بحالی مکمل کریں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بورڈ کے میڈیکل افسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ شاہین کو ماہر ڈاکٹر کی نگرانی کی ضرورت ہے اور لندن میں کھلاڑیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیں، لہٰذا کھلاڑی کے بہترین مفاد میں ہم نے انہیں وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے میڈیکل افسرکا کہنا تھا کہ لندن میں علاج کے دوران میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر شاہین کی بحالی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ لندن میں رہتے ہوئے شاہین آفریدی پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے، جس میں لندن میں مقیم ڈاکٹرامتیاز احمد اور ڈاکٹرظفراقبال بھی شامل ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481