اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی کا معاملہ افغانستان کے سامنے اٹھا دیا

6 9

پاکستان نے سرحد پار سے حملوں اور کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی اور مار پیٹ کے واقعات کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھا دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والے حملے میں 3 جوانوں کی شہادت کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے، ہم نے واضح کیا ہے کہ افغان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدباب کرے اور مستبقل میں ایسے واقعات کا دوبارہ نہ ہونےکو یقینی بنائے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی اور مارپیٹ کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے دوست عوام کے درمیان ایسے واقعات کی گنجائش نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی فلیش اپیل 160 ملین ڈالرز کی تھی، فلیش اپیل کے جواب میں اس اپیل کے 70فیصد کے قریب امداد کے اعلانات کیے گئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امداد مختلف طریقوں،کیش، براہ راست اقوام متحدہ کو اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481