اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خراب پرفارمنس نے بابراعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھین لی

11 8

خراب پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھین گئی۔

ایشیاکپ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ مزید تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں۔

بابراعظم سے دوسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم نے چھینی، دیگر ٹاپ 10 بلےبازوں میں سوریا کمار چوتھی، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹی، ڈیون کانوے ساتویں، نسانکا آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں بھی کمی آئی ہے جن کی تعداد 771 ہے جبکہ ڈیوڈ ملان کے 792 پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 810پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈرز اور بالنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481