اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق کرکٹرعاقب جاوید کا رضوان کو چوتھے نمبر پر کھلانے کا مشورہ

10 10

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے فخر زمان سے اوپننگ اور رضوان کو چوتھے نمبر پر بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آپریشنز لاہور قلندرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں کہا کہ مڈل آرڈر میں شان مسعود رنز کرکے پاگل ہوگیا ہے، اسے کیوں نہیں کھلایا جارہا۔
عاقب جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ رضوان اور بابر کی جوڑی جس طرح سے پرفارم کررہی ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں، سلو کھیل کر آپ میچ ونر نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا کہ میری رائے میں فخر سے اوپن کرائیں، رضوان کو چار نمبر پر کھلائیں، مڈل آرڈر میں شان مسعود رنز کرکے پاگل ہوگیا ہے، اسے کیوں نہیں کھلایا جارہا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شعیب ملک کو آزمانے میں کوئی حرج نہیں، خوشدل، افتخار، آصف علی کو کتنی بار بیک کرانا ہے، میرے خیال میں تو ان کو اس وقت کھلائیًں جب پاکستان میں کوئی پلئیر نہ ملے، یہ سب پانچ چھ بالز کے پلئیر ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بارے میں سوال پر ڈائریکٹر آپریشنز لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوئی کوالیفائیڈ میڈیکل کا بندہ نہیں ،جس کو کام آتا ہو، انجریز تو پھر ہوں گی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں غیر ملکی کوچز کو لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جولین فونٹین تین سال تک مجھ سے نوکری مانگتا رہا، میں نے کہا کہ لکھ کر دو کیا کرو گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سلیکشن میں مسائل تو ہیں جس کی ہر کوئی پسند و نا پسند کی بات کررہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481