اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی پولیس کوشاداب اورآصف کی ٹکرٹرول کرنا مہنگا پڑگیا

21 4

نئی دہلی: بھارت کی پولیس کو ایشیا کپ کے میچ میں شاداب اور آصف علی کی ٹکر کو ٹرول کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے ایشیا کپ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب اور آصف علی کی ٹکراور کیچ چھوٹنے کو ٹریفک آگاہی کی مہم میں طنزیہ طورپر استعمال کرلیا۔

دہلی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر شاداب اور آصف کی ٹکراور اس کے بعد کیچ چھوٹنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ’اے بھائی ذرا دیکھ  کرچلو‘ لکھا اورساتھ میں ایشیا کپ اور روڈ سیفٹی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دہلی پولیس کو اس ٹرولنگ پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ایشیا کپ کی ٹیم پوزیشن شئیر کراتے ہوئے کہا ذرا زور سے بولو اوپر آواز نہیں آرہی۔ ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ بالکل دیکھ کر چلو اور لائن کراس نہ کرو کیونکہ یہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481