Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ کی دو بہترین ٹیمیں آج ٹرافی کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی

8 5

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی یقینی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں آرام کروایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہنواز دھانی کی بھی واپسی ہو سکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ وکٹ کی صورتحال پر منحصر ہے۔

پاکستان کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ہیں، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز آرام کیا تھا اور آج دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی تاہم پاکستانی کپتان کا کہنا ہے کہ فائنل میں جیت کے نئے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481