اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے، میانداد

جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے، میانداد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد ایشیا کپ میں افغان کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے اختیار کیے گئے رویے پر پھٹ پڑے۔
لاہور میں جونئیر کرکٹ لیگ (پی جے ایل) کی ڈرافٹ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ افغانستان ٹیم کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے ہوئے، یہ اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔
لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ افغانستانی کھلاڑیوں کا رویہ بہت افسوس ناک تھا، ان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے لیکن ان کے چہرے زبان دیکھیں، یہ چاہتے کیا ہیں؟ ابھی افغانی پلئیرز نے کرکٹ بہت کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ہی ان کے دماغ خراب ہورہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے آؤٹ آف فارم بابر اعظم کے حوالے سے سوال پر عظیم بلے باز نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ بابر کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ پر وقت لے، سنگل اور ڈبلز کیلیے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔
سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی افغان کرکٹ ٹیم کے پلئیرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481