اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کیا آپ جانتے ہیں ایک سیب روزانہ آپ کو کونسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔۔؟

کیا آپ جانتے ہیں ایک سیب روزانہ آپ کو کونسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔۔؟

آپ اگر روزانہ ایک سیب کھائیں تو الرجی اور استھما کی مہنگی دوائیوں سے کافی حد تک چھٹکارا پا سکتے ہیں۔۔اس میں موجود quercetin آپ کے امیون سسٹم (مدافعتی نظام) کو مضبوط کرتی ہے۔جس کی وجہ سے آپ جلد استھما،الرجی یا سانس کی بیماریوں پر قابو پا سکتے ہیں۔سیب کا تازہ جوس ہمارے خون میں شامل جراثیم کو ختم کرتا ہے۔اگر روزانہ ایک گلاس سیب کا جوس ایک لیموں ڈال کر پئیں تو خون میں شامل انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔سیب قوت ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ موٹاپا ختم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔چھوٹے بچوں کی صحت مند غذا تیار کرنے کے لئے سیب کا استعمال رکھنا چاہئے۔مثال کے طور پر دلیا بناتے ہوئے سیب کے ٹکڑے بھی ڈال دیے جائیں اور بلینڈر کر لیا جائے۔۔۔مٹھاس کیلئے چینی کے بجائے کھجور کا استعمال کیا جائے تو غذائیت سے بھرپور دلیہ تیار ہو سکتا ہے۔سیب کے جہاں بے تحاشہ فوائد ہیں وہیں ایک بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے،خاص کر جب چھوٹے بچوں کو سیب کاٹ کر دیں تو اس کے بیج بالکل ہٹا دیں۔سیب کے بیجوں میں انتہائی مہلک زہر سائنائڈ پایا جاتا ہے۔اس کی نہایت کم مقدار ایک بیچ میں ہوتی ہے۔یوں تو چند بیج کھانے سے ضروری نہیں کہ کچھ ہو۔۔۔کسی کو جان سے مارنے کے لیے کم از کم پانچ سو بیج کا سفوف درکار ہوتا ہے۔لیکن معصوم بچوں اور حساس طبیعت لوگوں کو سیب کے بیج نگلنے سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481