اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پائلٹ نے طیارہ ’ہائی جیک‘ کرلیا، امریکا میں ریڈ الرٹ

پائلٹ نے طیارہ ’ہائی جیک‘ کرلیا، امریکا میں ریڈ الرٹ

امریکا کی ریاست مسیسیپی میں پائلٹ نے طیارہ ہائی جیک کرکے اسے سپر مارکیٹ پر گرانے کی دھمکی دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ علی الصبح پائلٹ نے نائن ون ون پر کال کرکے طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں طیارے کو علاقے کے اوپر نچلی پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کی جانب سے مسیسیپی کے شہریوں خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہےرپورٹ کے مطابق ٹوپیلو شہر کی ایک بڑی سپر مارکیٹ ویسٹ مین پر واقع وال مارٹ کو پائلٹ نے اڑانے کی دھمکی دی ہے جبکہ افسران پائلٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس حکام نے سپر مارکیٹ کے تمام اسٹور اور پیٹرول پمپ بند کرادیے جبکہ ہنگامی حالت کے پیش نظر لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481