اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین میں لاک ڈاؤن کا خدشہ، عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہوگیا

چین میں لاک ڈاؤن کا خدشہ، عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہوگیا

چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید 3 فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.90 ڈالر کمی کے بعد 92.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.72 ڈالر کمی کے بعد 86.83 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481