اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایکسپو سٹی دبئی جزوی طور پر کھل گیا ، یکم اکتوبرسے باضابطہ آغاز

ایکسپو سٹی دبئی جزوی طور پر کھل گیا ، یکم اکتوبرسے باضابطہ آغاز

دبئی (خصوصی رپورٹ) ایکسپو سٹی دبئی کو یکم اکتوبرسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ اکتوبر میں ایکسپو سٹی دبئی سائٹ کے باضابطہ افتتاح سے قبل سیاحوں کو یکم ستمبر سے اس کے دو مقبول ترین پویلینز ألف ،دی موبیلٹی پویلین اور تیرا،پائیداری پویلین کے دورہ کے لیے مدعو کیا گیا ہے،موبیلٹی پویلین ایکسپو سٹی دبئی کے شروعات کی جانب پہلا باب ہوگا۔ فی کس 50 درہم مالیت کے ٹکٹ ایکسپو ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور یکم ستمبر سے ایکسپو سٹی دبئی کے چار باکس آفسز سے خریدی جا سکتی ہیں۔ گارڈن ان دی اسکائی،360 ڈگری کے ساتھ اپنے دلکش نظاروں کے ساتھ یکم ستمبر سے کھل چکا ہے، ہر ٹکٹ کی قیمت درہم 30 ہے جو12 سال اور اس سے کم عمر بچوں اور معذور افراد کے لیے مفت ہے۔ ٹیرا – فن تعمیر اور ڈیزائن کے حوالے سے پائیداری کی بہترین عالمی مثال ہے جہاں آنے والے سمندر اور جنگل کے منفرد سفر کے ذریعے ماحول کے ساتھ اپنے تعلق کا از سر نو استوار کرسکتے ہیں، جبکہ الف،خواہشمند افراد کو وقت کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کی پوری تاریخ میں ترقی کے نئے افق دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

الف اور ٹیرا روزانہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلیں گے، جبکہ گارڈن ان دی اسکائی سہ پہر3 سے شام 6 بجے اور16ستمبر کے بعد سے صبح 10 بجے سے شام 6بکے تک تک کھلیں گے۔
ایکسپو 2020 دبئی کے دیگر پسندیدہ مقامات – بشمول الوصل پلازہ، دی سوریئل واٹر فیچر، وومنزپویلین اور ویژن پویلین، کے علاوہ بچوں کے کھیل کے میدان اور کیروسل – اکتوبرمیں کھلیں گے۔ رواں سال کے آخر میں، مواقع پویلین کو ایکسپو 2020 دبئی میوزیم کی شکل دے دی جائے گی۔ ایکسپو سٹی دبئی تک میٹرو، کار اور ٹیکسی کے ذریعے آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے ۔ پارکنگ، بشمول معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ، الفرسان، يوبيل، موبلٹی اور پائیداری پر دستیاب ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481