اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو سال مکمل

6

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو ایک سال مکمل ہوگیا اور اس موقع پر طالبان نے بگرام ائیربیس پر ملٹری پریڈ منعقد کی۔گزشتہ سال 31 اگست کو امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا مکمل ہوا تھا اور امریکی فوج 2 دہائیوں بعد واپس روانہ ہوئی تھی۔افغانستان میں طالبان حکومت نے امریکی فوج کے انخلا کو ایک سال مکمل ہونے پر آزادی کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔افغانستان کے بگرام ائیربیس پر ملٹری پریڈ ہوئی جس میں افغان وزیراعظم و کابینہ اور غیرملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔ملٹری پریڈ میں جنگی ہیلی کاپٹروں، فوجی بکتر بند گاڑیوں اور دیگر سازو سامان کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر خطاب میں افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کاکہنا تھا کہ پچھلی حکومت ختم ہونے کے بعد امارت اسلامی کو بنیادی سہولیات میسر نہیں تھیں، اس کے باوجود امارت اسلامی نے بم دھماکوں، قتل و غارت گری ختم کر کے قومی سلامتی کو یقینی بنایا۔ان کا کہنا تھاکہ غیر ملکی افغانستان سے جاتے ہوئے سب کچھ اپنے ساتھ لے گئے اور پابندیاں لگا دیں جس سے افغانستان میں غربت بڑھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481