اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، برطانیہ کا لاکھوں پاؤنڈ امداد کا اعلان 

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، برطانیہ کا لاکھوں پاؤنڈ امداد کا اعلان

برطانیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے لاکھوں پاؤنڈ امداد کا اعلان کردیا۔برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 15 لاکھ پاؤنڈ فراہم کرے گا۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اب تک 900 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور بارشوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 7 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اقوام متحدہ بھی جائزہ لے رہا ہے اور امدادی فنڈ کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کو اپیل جاری ہونےکی توقع ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481