Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز

23 10

 

دبئی: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کھاتہ کھول دیا۔

دبئی میں جاری میچ میں افغانستان کی دعوت پر سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور افغانستان کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کے بولرز کی گھومتی گیندوں کے آگے سری لنکن بلے باز بے بس دکھائی دیے اور صرف 3 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔ بھنوکا راجاپکسا 38، چمیکا کرونارتنے 31 اور دنوشکا گُناتھیلاکا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2،2 اور نوین الحق نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کو اچھی اوپننگ ملی اور 83 کے مجموعی اسکور پر رحمان اللہ گرباز چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پھر 103 کے مجموعی اسکور پر ابراہیم زردان 15 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

حضرت اللہ زازئی 40 اور نجیب اللہ زردان 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نے مقررہ ہدف 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481