اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گستاخانہ بیان دینے والا بی جے پی کا رکن حیدر آباد سے گرفتار

5 17

گستاخانہ بیان دینے والے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن ٹی راجا سنگھ کو بھارت کے شہر حیدر آباد سے پھر گرفتار کرلیا گیا۔
گستاخانہ بیان کے خلاف حیدرآباد میں 2 روز سے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے جہاں پولیس نے پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کیا گيا۔
دو روز پہلے بی جے پی رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، مسلمانوں کے احتجاج پر راجا سنگھ کو منگل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مقامی عدالت نے راجا سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی راجا سنگھ کی رکنیت معطل کردی ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481