اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی دبئی اسٹیڈیم میں ملاقات کی ویڈیو وائرل

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی دبئی اسٹیڈیم میں ملاقات کی ویڈیو وائرل

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بابر اعظم کو دیکھ کر نہ رک سکے اور ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی مختصر ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں بلے بازوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں قومی ٹیم کو گراؤنڈ میں آتے دیکھا جاسکتا ہے جن کے درمیان سے ویرات کوہلی نکلے اور پھر وہ کپتان بابر اعظم سے مصافحے کے لیے پہنچ گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور مسکراتے ہوئے حال چال بھی پوچھا۔
ویرات کوہلی نے اس موقع پر بابر اعظم کا بازو دبایا اور پھر کاندھے پر ہاتھ رکھ کر تھپکی بھی دی۔انٹرنیٹ پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ نے دونوں کھلاڑیوں کی اس ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بابر اعظم نے مشکلات میں گھرے ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹویٹ بھی کیا تھا جس پر بھارتی بلے باز نے قومی ٹیم کے کپتان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481