اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بڑی خوشخبری؛ حجاج اب واجبات کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں گے

22 6

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب حجاج فیس و دیگر واجبات کی ادائیگی یکشمت کے بجائے دو اقساط میں کرسکتے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کی سہولت اور آسانی کے لیے چند اہم فیصلے کیے ہیں۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مختص لاٹری نظام کو منسوخ کرکے براہ راست رجسٹریشن کی اجازت دیدی گئی ہے۔
برزگ شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب 65 سال سے زیادہ عمر کے حجاج کرام کے لیے مختص کوٹہ کا 25 فیصد کیا جا رہا ہے جب کہ ایک نیا اکنامی پیکیج بھی متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ کم آمدنی والے بھی حج کی سعادت حاصل کرسکیں۔
اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کے واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حجاج کرام اپنے واجبات دو قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد اس سال خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں عائد پابندیاں اُٹھالی گئی ہیں اور حج و عمرہ کے لیے بیرون ملک کے خواہش مندوں کو بھی اجازت دی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481