اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران ڈیمز ٹوٹنےکی تحقیقات شروع

20 5

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران بڑی  تعداد میں ڈیمز کے ٹوٹنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئرمین عبدالصبور کاکڑ نے جیو نیوز کو  بتایا کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے صوبے بھر میں حالیہ بارشوں سے متعدد ڈیمز کے ٹوٹنےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے ممبران کو مختلف ڈویژنز میں ڈیمز کی تحقیقات کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، ان ممبران نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم کچھ علاقوں میں راستے بند ہونےکی وجہ سے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے ممبران کو ڈیمز تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے انکشاف کیا کہ حالیہ بارشوں کے دوران جو ڈیمز ٹوٹے ہیں، ان میں سے متعدد ڈیمز کی تعمیرکے حوالے سے معائنہ ٹیم حالیہ مون سون بارشوں سے قبل ہی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو ارسال کرچکی ہے ، ٹیم نےکئی ڈیمز کے ٹیکنیکل نقائص اور ناقص تعمیر کی نشاندہی کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481