اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان پیش کرنے کا معاملہ ، گارجین کی عمران خان کے دعوے کی تردید

24 4

 

برطانوی اخبار دی گارجین نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کے عمران خان کے دعوے کی تردید کر دی۔دی گارجین کے ورلڈ افیئرز ایڈیٹر جولین بورجر(Julian Borger )نے کہا کہ اخبار نے عمران خان کے بیان کو غلط نقل نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ دی گارجین نے سلمان رشدی پر حملے سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو خوفناک اور افسوسناک قرار دیا تھا۔عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سلمان رشدی کی کتاب پر عالم اسلام کے ردعمل کو سمجھ سکتے ہیں مگر یہ سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کا جواز نہیں ہو سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481