اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم

26 2

آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
نیدر لینڈ کے خلاف 74رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے اور بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
قومی ٹیم کے ابتدائی بیٹر امام الحق کا بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ فخر زمان بھی بدستور گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔
پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی
ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ تیسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو موجود ہیں۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481