اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاداب خان پاکستانی ٹیم کیلیے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار

22 2

لاہور: شاداب خان پاکستانی ٹیم کیلیے کسی بھی بیٹنگ نمبر پرکھیلنے کو تیار ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ بال نائب کپتان نے کہا کہ میرے کہنے پر فیصلہ ہو تو ضرور مڈل آرڈر میں کھیلوں مگر ٹیم کی ضرورت کو دیکھنا پڑتا ہے،اس لیے کسی بھی بیٹنگ نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ مصروف شیڈول گرین شرٹس کا منتظر ہے،آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں شامل ہر سیریز کے پوائٹس اہم ہیں،اس لیے فی الحال پوری توجہ دورئہ نیدرلینڈز پر ہے،اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم ایک فیملی کی طرح اور بابر اعظم کی قیادت میں متحد ہے،یکجا ہوکر کھیلیں تو کامیابیاں بھی ملتی ہیں،تمام کھلاڑی آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی کیلیے بے تاب ہیں۔
بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی فتح کے امکانات پر شاداب خان نے کہا کہ کوئی بھی حریف ہو ہم صرف جیت کیلیے میدان میں اترتے ہیں،اسی سوچ کے ساتھ روایتی حریف سے مقابلہ کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481