اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وائٹ ہاؤس؛ آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی

112

واشنگٹن: امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واقع وائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک پارک کے درخت پر اس وقت آسمانی بجلی گرگئی جب اس کے سائے تلے ایک جوڑا اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔
درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں واقعے پر قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481