اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو شعیب ملک کا متبادل نہیں مل سکا، عاقب جاوید

36

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم شعیب ملک کا متبادل نہیں ملا ہے انہیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا حیران کن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ایشیاکپ اور نیدر لینڈ کے خلاف منتخب شدہ اسکواڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اور شان مسعود کو نظر انداز کیا گیا ہے، قومی ٹیم میں چوتھے نمبر پر ملک بلکل فٹ بیٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افتخار احمد پچھلے پانچ سالوں سے ٹیم سے اِن اور آؤٹ ہورہے ہیں جبکہ آصف علی اور خوشدل شاہ ایک ہی طرح کی بلےبازی کرتے ہیں، میرے خیال میں ٹیم میں بہتری کی مزید گنجائش ہے۔
گزشتہ روز ایشیاکپ اور نیدر لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فاسٹ بولر حسن علی، سابق کپتان سرفراز احمد، شان مسعود اور شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا جبکہ نوجوان بولر نسیم شاہ وائٹ بال کرکٹ میں موقع دیا گیا تھا۔
قومی اسکواڈ کی قیادت کے فرائض کپتان بابراعظم جبکہ شاداب خان کو انکا نائب منتخب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان 16 اگست سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں نیدرلینڈز کا مقابلہ کرے گا، جس کے بعد پاکستان ایشیا کپ 2022 کے اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481