اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا

24 1

اسلام آباد( کوہسار نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی میٹنگ میں فیڈریشن کو معطل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بے ضابطگیوں، اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی تصدیق کی جبکہ انہوں کہا کہ ویٹ لفٹرز کو معطل نہیں کیا گیا ہے البتہ معاملات 3 رکنی عبوری کمیٹی دیکھے گی۔
دوسری جانب فیڈریشن کے صدر حافط عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کی معطلی سمیت کسی کارروائی کو نہیں مانیں گے، فیڈریشن کو ناکام بنانے کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوح بٹ اور دوسرے ویٹ لفٹر کے ساتھ کسی کوچ کو اسپانسر نہیں کیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کوشش تھی کہ کوئی میڈل نہ آئے تاکہ فیڈریشن کے خلاف کارروائی کا جواز مل سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ حال ہی میں ہاکی فیڈریشن کو بھی معطل کرچکا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481