اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کامن ویلتھ گیمز، بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

23

برمنگھم: برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی خواتین ٹیم 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس طرح حریف ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں سو رنز کا ہدف ملا۔
جواب میں بھارتی ویمنز ٹیم نے 100 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر 12 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں بارباڈوس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
پاکستانی ویمنز ٹیم اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481