اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت کے پانی چھوڑنے سے پنجاب میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے

1

ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہبھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ  پر کاشت کی ہوئی چاول سمیت دیگر  فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں۔بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے، بہاولپور اور جھنگ کےقریب دریائے چناب میں نچلےدرجے کا سیلاب آ گیا۔سیلابی صورتحال کے نتیجے میں سیکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں آگئی۔دوسری جانب گاج ندی میں طغیانی کےبعد کاچھو کے زیرآب علاقوں کا ایک ہفتہ بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہو سکا۔دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ سے 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں شدید بارشوں سے دریائے ٹوچی میں بھی سیلابی ریلے سے کئی مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481