اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دبئی میں پراپرٹی خریدنے والے 10 بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل: رپورٹ

1 27

دبئی میں پراپرٹی خریدنے والے 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائشی پراپرٹی کی خریدوفرخت اس سال 60 فیصد اورقیمت 85 فیصد بڑھی ہے، بھارت دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں 8 فیصد کمی کے باوجود فہرست میں پہلے نمبرپر ہے۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں برطانیہ، اٹلی، روس، فرانس،کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، پاکستان،لبنان اور چین شامل ہیں جب کہ اس فہرست  میں پاکستان اور مصر آٹھویں نمبر پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی کی رہائشی پراپرٹی کے 6 مہینوں کے کاروبار کا حجم 24.23 ارب ڈالر رہا، یورپی جیوپولیٹیکل حالات اور عالمی شرح سود بڑھنےکی توقعات پرمارٹگیج مارکیٹ فعال رہی۔یوکرین جنگ میں پابندیوں کے بعد روسی سرمایہ کاروں کی دبئی پراپرٹی خریداری 164 فیصد بڑھی جب کہ فرانس سے دبئی پراپرٹی کی خریداری 42 فیصد اور برطانیہ سے 18 فیصد اضافہ ہوا۔بھارت کی خریداری 8 فیصد اور اٹلی سے دبئی پراپرٹی کی خریداری 17 فیصد کم ہوئی۔رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں دبئی میں ریکارڈ 37762 پراپرٹی یونٹ فروخت کیے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481