اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امارات میں شدید بارشیں؛ ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

23 2

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد حکام نے سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ خاص طور پر شدید بارش سے متاثر ہیں، جس کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین کو حالات معمول پر آنے تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اماراتی کابینہ کی جانب سے سرکاری محکموں کو ملازمین کو سہولیات دینے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کے ساتھ وزارت انسانی وسائل نے بھی مفاد عامہ کے تحت نجی شعبے کے اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورت حال کے دوران ضروری کاموں سے وابستہ ملازمین اپنے اوقات کار کے لحاظ سے گھر سے کام کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں ایسے محکموں کے ملازمین کو شامل نہیں کیا گیا، جو شہری دفاع، پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں اور آفات، بحرانوں یا دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکموں سے وابستہ ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ میں ہنگامی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔

حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں تمام ہوٹلوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو اپنے خالی کمروں میں پناہ دیں اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کا محکمہ متاثرین کے لیے عارضی قیام گاہ کا فوری بندوبست کرے۔

امارات کے وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں اور ٹیموں کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بارشوں کے سبب پیدا صورت حال سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481