اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لبنان میں غذائی اشیا کی قلت، مظاہرین نے بیکریوں پردھاوا بول دیا

22 5

بیروت: لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں غیرمعمولی اضافے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے اورآٹے سمیت غذائی اشیا کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورحکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا اورکھانے کی اشیا لوٹ لیں۔ملک میں آٹے کی شدید قلت کا ذمہ دار آٹے کی شام کو اسمگلنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ لبنان میں 20 لیٹر پیٹرول کی قیمت 14 ہزار لبنانی پاؤنڈ سے بڑھ کر 6 لاکھ 17 ہزار لبنانی پاؤنڈ ہوگئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481