اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث طبیعت بگڑ گئی

16 11

حر یت رہنما یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی، انہیں انجیکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ یاسین ملک کے لیے کافی نہیں تھے۔56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔یاسین ملک کو جب ناشتہ دیا گیا تو انہوں نے کھانے سے انکار کردیا اور مسلسل بھوکے رہے۔یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے انتہائی حساس سیل میں قید میں رکھا گیا ہے جہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481