اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سدھو موسے والا کے قاتلوں میں سے 2 شوٹرز پولیس مقابلے میں ہلاک

18 6

 

 

نئی دہلی: معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں میں سے دو شوٹرز پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل شوٹرز جگروپ سنگھ اور من پریت سنگھ اتاری بارڈر کے علاقے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی خصوصی پارٹی نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران پولیس نے بیلسٹک وین بھی منگوائی۔
اس کی مدد سے پولیس اے کے 47 کی گولیوں کی برسات میں سے ہوتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانے کے نزدیک تک پہنچی۔ 4 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں شوٹرز مارے گئے۔

پہلے جگروپ سنگھ ہلاک ہوا لیکن من پریت عرف منو کوسا نے ایک گھنٹے تک مقابلہ جاری رکھا اور مارا گیا۔ مقابلے میں پولیس کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرا مین بھی پولیس مقابلے کی فلم بندی کرتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو ان کے آبائی گاؤں کے نزدیک 29 مئی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ گینگسٹر لارنس بشونی، من پریت اور روپا نے اپنے دیگر کارندوں کے ساتھ مل کر گلوکار پر گولیاں برسائی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481