Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی سی ساؤتھ اور ساتھی افسر کی دبئی منتقلی کیلئے 30 ہزار ڈالر جاری

3 9

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور ان کے ساتھی سرکاری افسر کی دبئی منتقلی کے فضائی اخراجات کیلئے 30 ہزار ڈالر جاری کردیے گئے۔ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ سندھ نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ سے رقم جاری کردی، دونوں افسران کی ائیر ایمبولینس میں دبئی منتقلی پر 65 لاکھ روپے کے اخراجات آرہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور  مقصود جہانگیر کو فوری طور پر کراچی سے دبئی منتقل کیا جارہا ہے۔ دونوں سرکاری افسران 15 جولائی کو علی الصباح کلفٹن میں گھر میں جھلس گئے تھے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔دونوں افسران کو کلفٹن کے نجی اسپتال میں طبی امداد کے بعد گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کا علاج شیخ مخبوت میڈیکل سٹی اسپتال دبئی میں ہوگا۔ ائیر ایمبولینس کیلئے 30 ہزار ڈالر کے مساوی رقم ائیر کرافٹ سیلز  اینڈ سروسز کو ادا کی جا رہی ہے، میسر اے ایس ایس ایل دونوں سرکاری افسران کی کراچی سے دبئی منتقلی کا انتظام کر رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481