اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کابل میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلباء لاپتہ ہوگئے

22 2

کابل کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلباء عید کے دن سے لاپتہ ہیں۔سمند پار پاکستانیوں کی وزارت کی جانب سے لاپتہ پاکستانی طلباء کی بازیابی کے لیے کابل حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔عید کے روز سے کابل کی 2 یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلباء کی گمشدگی کے بعد وفاقی وزیرساجد طوری کی جانب سے طلباء کی جلد بازیابی کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ، افغان حکام اور دیگرمتعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر کی جانب سے وزارت خارجہ کو افغان حکام کے سامنے لاپتہ پاکستانی طلباء کا معاملہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہےکہ افغان حکام سے رابطہ کیا ہےکہ وہ لاپتہ پاکستانی طلباء کی جلد بازیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ کی گمشدگی پرگہری تشویش ہے،لاپتہ طلباء کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481