اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وقار یونس

1 7

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کو جیتنے کی ہر ممکن صلاحیت ہے۔
آئی سی سی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا کہ آسٹریلیا کی پچز عام طور پر بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی ہیں جو واقعی ان حالات میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔ کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین بہترین فارم میں ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ حارث رؤف اور حسن علی بھی بولنگ میں پاکستان کا سہارا ہوں گے، کیونکہ دونوں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہےاور گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے شارٹ فارمیٹ اچھے نتائج حاصل کیے ہیں، ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سے قومی ٹیم اس فارمیٹ میں نئے جذبے سے میدان میں اتر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 ولڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کو شکست دیکھنا پڑی، پاکستان ورلڈکپ کیلئے فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481