اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برطانیہ کے کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

19 1

لندن: برطانیہ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے دوران انگلینڈ کے متعدد بڑے شہروں میں درجہ 30 سے 40 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی انگلینڈ میں منگل کے روز درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا تھا جبکہ بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ برطانیہ کے پڑوسی ممالک اسپین اور پرتگال میں درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو چکا ہے۔

قبل ازیں 25 جولائی 2019 کو برطانیہ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
میٹ آفس نیشنل کلائمیٹ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ مارک میکارتھی کا کہنا ہے کہ یورپ بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید گرمی میں اضافہ برطانیہ میں گرم موسم کے نئے ریکارڈ کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481