اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یوکرائن نے بھارت سمیت متعددممالک میں اپنے سفیروں کو برطرف کردیا

18 1

کیف: یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھارت سمیت جرمنی، جمہوریہ چیک، ناروے اور ہنگری میں یوکرینی سفیروں کو برطرف کردیا۔
غیرملکی خبرساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کئی سینئر سفیروں کو بیرون ملک برطرف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عہدوں کے لیے نئے امیدواروں کو تیار کیا جا رہا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی مشق کا ایک عام حصہ ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا سفیروں کو نئے عہدے تفویض کیے جائیں گے۔
ولادیمپیر زیلنسکی نے اپنے سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے لیے بین الاقوامی حمایت اور فوجی امداد حاصل کریں۔ جرمنی کے ساتھ کیف کے تعلقات، جو کہ روس کی توانائی کی فراہمی اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، خاص طور پر حساس ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481