اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی

15 3

کراچی: فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کرتے ہوئے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائعکے مطابق پابندی کے خاتمہ کے بعد پاکستانی ٹیم پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے۔ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوجائےگا۔
چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں، فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کردی، ہارون ملک کے مطابق فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔
فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی،فٹبال ہاؤس پر اشفاق گروپ کا قبضہ معطلی کا سبب بنا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481