اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گال ٹیسٹ میں طوفانی بارش سے گرینڈ اسٹینڈ گرگیا

13 3

کولمبو: سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان گال ٹیسٹ میں طوفانی بارش سے گرینڈ اسٹینڈ گرگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث گرینڈ اسٹینڈ گرا تو خوش قسمتی سے وہاں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔

سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جارہے گال ٹیسٹ میچ کا دوسرا تاخیر کا شکار ہے، میربان سری لنکا نے پہلی اننگز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
کھیل کے پہلے روز 13 وکٹیں گری تھیں جبکہ خراب موسم کے باعث میچ کو روک دیا گیا تھا، پچ کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ماہرین ٹیسٹ میچ تین روز میں ختم ہونے کی پیشگوئی کررہے ہیں۔

دوسری جانب گراؤنڈ اسٹاف نے میدان اور پچ کو ڈھانپ دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کا عندیہ دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481