اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیرس حملوں کے مجرم صالح عبدالسلام کو عمر قید کی سزا

10 6

پیرس: فرانسیسی عدالت نے 2015 میں پیرس کے مختلف مقامات پرحملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کو عمر قید کی سزا سنادی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی عدالت نے 2015 میں پیرس حملوں کے کیس کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ صالح عبدالسلام کی عمر 32 سال ہے اور وہ فرانسیسی شہری ہیں۔ صالح عبدالسلام کو 30 سال قید کے بعد پرول پر رہائی مل سکتی ہے۔
حملوں کے دیگر19 ملزموں کو بھی مجرم قراردیا گیا ہے۔مجرم قرار دئیے جانے والے چھ افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے۔
نومبر2015 میں پیرس کے ریسٹورنٹ، بارز،نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پرحملوں میں 130 افراد ہلاک اور490 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پیرس حملوں کا کیس فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481