اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلائنڈ کرکٹ ٹیم ٹوینٹی سپر لیگ کا فائنل بلوچستان کی ٹیم نے جیت لیا

11 3

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )پانچویں آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ٹوینٹی سپر لیگ کا فائنل بلوچستان کی ٹیم نے جیت لیا ہے ۔سپر لیگ کے فائنل کا ٹاکرا بلوچستان اور پنجاب کے مابین ہوا۔جس میں صوبہ پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز کا ہدف دیا جس پر صوبہ بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ اورر سے قبل ہدف عبور کر لیا ۔ بلوچستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بدر منیر نے چوکوں اور چھکوں سے مین آف دی میچ کا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا ۔فائنل میچ ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کالج کے گروانڈ میں ہوا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم مہمان خصوصی تھے۔جب کہ فائنل میچ میں چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ ،سابق ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختون خوا طارق محمود ،ڈائریکٹر سپورٹس۔ایوب میڈیکل کالج بلال خان جدون ،پی سی بی کے شوکت جدون ،بلائنڈ کرکٹ کونسل ایبٹ آباد کے آصف خان جدون ،پروفسیر شمس الرحمن ،تجمل حسین ،محمد بلال کے علاوہ دیگر بھی اہم شخصیات موجود تھیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثقلین سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرتے ہوئے ان کی سرپرستی کر رہی ہے اور ان کے حقوق ملازمتوں میں کوٹہ کو یقینی بنانے سمیت دیگر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر خصوصی افراد کو کھیلوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے پوری تندہی سے مصروف عمل ہے۔قبل ازیں چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کی شاندار کارکردگی اور عالمی سطح پر متعدد کامیابیوں کو سمیٹنے اور ورلڈ کپ سمیت دیگر فتوحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب میں سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور آصف جدون ،محمد بلال جدون نے بھی خطاب کیا ۔فائنل میچ میں رنر اور ونر ٹیم میں ٹرافیاں نقد انعامات اور سپرلیگ میں مین آف دی میچ کھلاڑیوں میں اسناد ،ٹرافیاں اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں۔ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے مہمان خصوصی سمیت دیگر کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481